اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ سازش کے تحت ملک میں انتشار اور انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے، ملک کو آئینی بحران سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کا حکم بڑی خدمت ہوگی آئینی طریقہ کار سے انحراف کرکے جمہوری نظام خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔کیس کو غیر ضروری طور پر طویل نہیں ہونا چاہیے وائس چیئرمن پاکستان بار حفیظ الرحمن چودھری نے کہا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی بالادستی کیلئے لازم ہے بلاخوف و امتیاز فیصلے ہوں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی واقعے پر چیف جسٹس کے نوٹس لینے پر مشکور ہیں، امید ہے سپریم کورٹ قوم کو جلد بحران سے نکالے گی۔
احسن بھون
سازش کے تحت ملک میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے ، احسن بھون
Apr 06, 2022