iراجستھان میں مسلمانوں کے گھر جلانا قابل مذمت ہے: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارتی ریاست راجستھان میں مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور جلانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ کی۔ راجستھان کے علاقے کرولی میں مسلمانوں کے 40 سے زائد گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ بھارتی ریاستی مشینری کی بے حسی تشویشناک ہے‘ بھارتی ریاستی مشینری عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی۔
ترجمان دفتر خارجہ

ای پیپر دی نیشن