اسلا م آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنماوں شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے ڈپٹی سپیکر نے عمران خان کو بچانے کیلئے آئین توڑا،اس موقع پرایک سکرپٹ فواد چودھری اور دوسرا سکرپٹ ڈپٹی سپیکر کے ہا س تھا، ڈپٹی سپیکر نے قانون سے منحرف ہوگئے،آپ کوسزا کا سامنا کرنا پڑے گا،آئینی بحران پیدا کردیا گیا ،عمران خان کے ساتھی اپنی حکومت گرنے کا جشن منا رہے ہیں ،عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں ،عمران خان نے پارلیمنٹ پر’ کو‘ کیا ہے،ہم تو الیکشن کا دو سال سے مطالبہ کررہے ہیں،عدالت کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا،اگر فیصلہ ہمارے حق میں نہیں آیا تو اپوزیشن قیادت مل کر فیصلہ کرے گی۔سابق رکن اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہوگیا ،اس رولنگ سے پیچیدگی بڑھ گئی ۔
پیپلزپارٹی
فیصلہ حق میں نہیں آیا تو اپوزیشن قیادت مل کر فیصلہ کرے گی،پیپلزپارٹی
Apr 06, 2022