کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر کو امن پرسکون  مستقبل دے سکتے ہیں،راؤجاوید اقبال

Apr 06, 2022


کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر کو امن و آشتی اور پرسکون مستقبل دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی و اعزازی سیکریٹری جنرل پروفیسر راؤ جاوید اقبال نے اپنے ایک پیغام میں کیا۔انھوں نے کہا کہ کھیل ہمیشہ تحمل،بردباری،برداشت اور باہمی رواداری سمجھاتے ہیں۔کھیل مل جل اپنے جذبوں اور تکنیک سیہر مشکل پر قابو پانا سکھاتے ہیں۔

مزیدخبریں