انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کیلئے سونے اور کانسی کے ایفی ایوارڈز

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی صفّ اوّل ایف ایم سی جی  کمپنیز میں سے ایک، انگلش بسکٹ مینیوفیکچررز- پیک فرینز کے خالق، نے ایفی آیوارڈز 2022  کی دو مختلف کیٹیگریز میں کامیابی سمیٹی۔پیک فرینز اسمائل ڈونٹ کیکس نے نئی پروڈکٹ اور سروس متعارف کروانے کی کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ جیتا۔ کریم سے بھرے ڈونٹ کیک نے پاکستان میں ڈونٹ کی ایک نئی تصویر پیش کی، جو عوام کے لیے قابل رسائی قیمت پر دستیاب ہے۔ لذتوں سے بھر پور سوغات روایتی ڈونٹ کی شکل کو برقرار رکھتے ہوئے ایک شاندار ذائقہ پیش کرتی ہیں، اور اپنے نام کے مُتشابہ صارف کے چہرے پر مسکراہٹ یقینی بناتی ہے جس کی عکاس اس کی خوش رنگ پیکیجنگ اور بذاتِ خود پروڈکٹ بھی ہے۔ ایوارڈ جیتنے والی مہم نوجوانوں کی خوشی کی ترجُمانی کرتی ہے اور ہمیں مسکرانے کی یاد دہانی کرواتی ہے۔ ملک کے پسندیدہ  بسکٹ، پیک فرینز سُوپر، نے بھی اپنی رمضان مہم- دعائے شکر دل کے ذریعے دل جیتنے کے ہمراہ تقریب میں کانسی کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ روحانی جذبہ سے سرشار اس مہم کا انعقاد خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے لیے کیا گیا جس میں ''شُکر کی سیدھی سادھی خوشی'' کی ٹیگ لائن نے تشکر کے جذبات کو جنم دیا۔ کوویڈ کے ان مشکل اوقات میں اس مہم نے ہمیں زندگی کی ان خوشیوں کی طرف متوجہ کروایا جو اہم ہونے کے باوجود نظرانداز ہوجاتی ہیں۔ اُسی کے ساتھ مُہم نے افطار کے بعد چائے اور  بسکٹ کی روایت کو ملبوس خاص رکھا۔ای بی ایم کی جنرل منیجر مارکیٹنگ، آمنہ سعید نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ''دو ایفی ایوارڈز سے نوازا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ای بی ایم لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لا رہا ہے کیونکہ صارفین ہماری تمام مہمات کا مرکز رہتے ہیں۔ ای بی ایم کا کنبہ اپنی اختراع، تخلیقی صلاحیتوں، اور فکر انگیز خیالات کے لیے تعریف کا مستحق ہے، جس کی بدولت ہم اِن اعزازات سے نوازے گئے۔ ہمارا مقصد مارکیٹ میں دلچسپ پراڈکٹس کی توسط سے لوگوں کی خدمت جاری رکھنا ہے، اور اسی طرح ملک کے سب سے پسندیدہ برانڈز ہونے کے منصب کو برقرار رکھنا ہے۔''دنیا بھر میں کامیابی کی علامت ایفی ایوارڈز کا انعقاد پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی کے ذیرنگرانی ہوتا ہے جس کا مقصد ملک میں مارکیٹنگ اور اشتہارات کی کاوشوں کو تسلیم کرنا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن