کرناٹک باحجاب اساتذہ کو امتحان کی نگرانی سے روکدیا دہلی گوشت شاپس بند کرنے کا حکم 

بنگلورو (اے پی پی+ نیٹ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد اب ایک اور متنازعہ فیصلے میں باحجاب مسلم خواتین اساتذہ کو امتحانات کی نگرانی کی ڈیوٹیوں سے روک دیا ہے۔  نئی دلی انتظامیہ نے ہندوئوں کے تہوار نوراتری کے نام پر 11اپریل تک گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جنوبی دلی کے میئر مکیش سورین نے میونسپل کمشنر کے نام ایک مراسلہ میں ہدایت کی ہے سورین نے کہا ہے کہ نوراتری کے دوران  پوجا کرنے کے لیے جاتے ہوئے گوشت کی دکانوں کے سامنے سے گزرتے وقت بھگتوں کے مذہبی عقائد اور جذبات متاثر ہوتے ہیں۔ بھارتی ریاست بنگلورو میں ہندو انتہا پسندوں کے حملے میں متعدد مسلمان زخمی جبکہ ایک مسجد کو نقصان پہنچا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو جنونیوں نے ریاست کے علاقے یارا ڈونہ میں ایک مسجد میں موجود مسلمانوں پر پتھرائو کیا جس کے نتیجے میں مسجد کے اندر اور باہر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر  وڈیووائرل ہو گئی۔  بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مودی کی جماعت کے ارب پتی تاجر رہنما موہیت کمیوج نے اذان کے وقت بھجن بجانے کیلئے اپنے لاؤڈ سپیکر مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریاست کے ضلع سارن میں ایک مندر کو نشانہ بنایا جہاں حملہ آوروں نے مزاحمت پر پجاری گورگتھاتھ داس کو قتل کر دیا اور مندر میں موجود مورتیاں اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 
کرناٹک

ای پیپر دی نیشن