سڈنی (آئی این پی )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا نے آئی سی سی پر پرائز منی بڑھانے کے لیے زور دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی بیٹر ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ پرائزمنی میں اضافہ ہونا چاہیے، پرائز منی کی تقسیم کی بنیاد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ پرائز منی میں اضافے اور اس کی تقسیم بڑھانے کے مطالبے کو سپورٹ کرتی ہوں کیونکہ چھوٹے اور ایمرجنگ ممالک میں ویمن کرکٹ کی ڈیولپمنٹ کی بہت گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں نے اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہوں نے کوالیفائی نہیں کیا جیسا کہ سری لنکا۔آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمیشہ دو ٹیموں کے پاس ہی سب کچھ چلا جائے، مقابلے کی فضا کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ا?ئی سی سی اس حوالے سے ضرور سوچ کر پلان کرے گی۔واضح رہے کہ ا?ئی سی سی کو ویمنز ورلڈ کپ کی پرائز منی کو لے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہیویمنز ورلڈکپ کی فاتح کو مینز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی پرائزمنی کا ایک تہائی حصہ ملا ہے جس پر آئی سی سی کو ویمنز ورلڈ کپ کی پرائزمنی پر تنقید کا سامنا رہا۔انگلینڈ مینز نے 2019 ء میں 4ملین امریکی ڈالرانعامی رقم حاصل کی ،آسٹریلیا ویمنز کو 1اعشاریہ 3 ملین ڈالرز رقم ملی ہے۔یا رہے کہ 2019 مینز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ کو 4 ملین امریکی ڈالر انعامی رقم ملی تھی جبکہ 2022 ویمنز ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 1.3 ملین امریکی ڈالر کا انعام ملا ہے۔
آسٹر یلیا کا آئی سی سی سے ایمر جننگ ویمنز ٹیموں پر زیادہ خرچ کرنے کا مطالبہ
Apr 06, 2022