رمضان پیکج گزشتہ برس کی نسبت یوٹیلٹی سٹورز پر قیمت زیادہ پھل سبزیوں کی گرانفروشی جاری 

لاہور (احسن صدیق) حکومت کی جانب سے رواں سال رمضان کے لئے جاری کیا جانے والے رمضان پیکج میں اشیاء کی قیمتیں گزشتہ سال کے رمضان پیکج کے مقابلے میں انتہائی زیادہ ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کے اپنے اعدادو شمار کے مطابق اس سال رمضان میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 150روپے مہنگا ہے۔ گزشتہ رمضان میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 800روپے تھی اور اس رمضان میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 950 روپے ہے۔ گزشتہ رمضان میں  ایک کلو چینی کی قیمت 68 روپے تھی اس رمضان میں ایک کلو چینی کی قیمت 85 روپے ہے۔ گزشتہ رمضان میں ایک کلو گھی کے پیکٹ کی رعایتی قیمت 170روپے تھی جبکہ اس سال ایک کلو گھی کے پیکٹ کی رعایتی قیمت 260 روپے ہے۔ گزشتہ رمضان میں ایک لیٹر کوکنگ آئل کی رعایتی  قیمت 195روپے تھی اور اس رمضان میں  ایک لیٹر کوکنگ آئل کی رعایتی  قیمت 407 روپے ہے۔ گزشتہ رمضان میں ایک کلو بیسن کی قیمت 140روپے تھی اور اس رمضان میں اسکی قیمت 170روپے ہے۔ گزشتہ رمضان میں ایک کلو چنے کی دال کے قیمت 160روپے تھی اس رمضان میں اس کی قیمت 162 روپے ہے۔ گزشتہ رمضان میں ایک کلو دال ماش کی قیمت 255روپے تھی اس رمضان میں اسکی قیمت 268روپے ہے۔ گزشتہ رمضان میں ایک کلو دال مسور کی قیمت 130روپے تھی اس رمضان میں اسکی قیمت 215روپے ہے۔ گزشتہ رمضان میں ایک کلو سفید چنے کی قیمت 125روپے تھی اس رمضان میں اسکی قیمت 213روپے ہے۔ گزشتہ رمضان میں ایک کلو سپر باسمتی چاول کی قیمت 134 روپے تھی اس سال اسکی قیمت 155روپے ہے۔ گذشتہ رمضان میں ایک کلو سیلا چاول کی قیمت 135روپے تھی اس رمضان میں اسکی قیمت 165روپے ہے۔ 950گرام چائے کی قیمت 893روہے تھی اس رمضان میں اسکی قیمت 1042روپے ہے۔ 1500ملی لیٹر مشروبات کی قیمت 395 روپے تھی اس رمضان میں اسکی قیمت 437 روپے ہے۔ ایک لیٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت 127روپے تھی جبکہ اس سال اسکی قیمت 142روپے ہے۔
لاہور (کامرس رپورٹر) رمضان کے تیسرے روزے کو بھی صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں  میں پرچون سطح پر  سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی  جاری رہی۔ صارفین نے بتایا کہ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت24 روپے تھی لیکن دکانداروں نے 34 روپے تک فروخت کئے۔ پیاز 62روپے کی بجائے 80روپے، ٹماٹر 145 روپے کی بجائے 200 روپے، لہسن دیسی 165روپے کی بجائے 185روپے، لہسن چائنہ 315 روپے کی بجائے 400روپے، ادرک چائنہ 190 روپے کی بجائے 250روپے، سبز مرچ اول 124روپے کی بجائے 150روپے، لیموں دیسی 395روپے کی بجائے 600روپے لیموں چائنہ 180روپے کی بجائے 280روپے، ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 245 روپے مقرر تھی لیکن دکانداروں نے 350روپے تک فروخت کئے۔ سیب سفید اول کی فی کلو قیمت 130روپے تھی لیکن 200 روپے تک فروخت کیا گیا۔ ایک درجن کیلا درجہ اول 140روپے کی بجائے 210روپے، کیلا دوم درجن 83 روپے کی بجائے 100روپے، مسمی  درجن اول 190روپے کی بجائے 255روپے، کینو اول درجن 255روپے کی بجائے 300روپے، امرود 80روپے کی بجائے 150 روپے، سٹرابری اول 135روپے کی بجائے 200روپے، کھجور ایرانی 280روپے کی بجائے 350روپے، کجھور اصیل 215 روپے کی بجائے 250روپے، خربوزہ اول 103روپے کی بجائے 135 روپے اور ایک کلو تربوز 78 روپے کی بجائے 80روپے تک فروخت کیا گیا۔
مہنگائی

ای پیپر دی نیشن