لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کی شیخ زید چلڈرن ہسپتال رات وقت چوکیداروں کے حوالے، عملہ غائب بروقت آکسیجن نہ ملنے سے صحافی عبدالفتاح اوڈھو کا نومولود بھتیجا بچہ دم توڑ گیا، اس موقع پر متوفی بچے کے ورثا نے بتایا کہ بچہ پیدا ہونے کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔ تاہم بچے کو دوسرے وارڈ منتقل کرنے اور آکسیجن بروقت نہ ملنے سے بچے کی موت واقع ہوئی، وارڈ میں آکسیجن نہ ملنے پر لواحقین چلاتے رہے چوکیدار نے گیس سلینڈر دیر سے کھولا تب تک بچے کی موت واقع ہوچکی تھی، انہوں نے کہا کہ رات کے وقت کتنا عملہ موجود تھا۔ بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ سے کیوں نکالا گیا، چھ جماعت پاس چوکیدار کی تمام حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لیکر کاروائی کی جائے، چوکیدار کا آکسیجن فراہم کرنے سے کیا تعلق۔ باقی عملہ کہاں تھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کروائی جائے۔