نواب شاہ( نامہ نگار)گھریلو ناچاقی پر ماں اور دو بیٹیوں نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگادی ،ماں جاں بحق دونوں بیٹیوں کو زندہ نکال لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے نواحی گوٹھ محمد خان زرداری کی رہائشی تین خواتین ماں اور دوبیٹیوں نے گھریلو ناچاقی پر روہڑی کینال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی ،ایک خاتون ڈوب کرجاں بحق ہوگئی جس کی شناخت 35 سالہ ست بھرائی کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ دو خواتین گل ناز اور اللہ بچائی جوکہ ہلاک ہونے والی خاتون کی بیٹیاں ہیں ان کو روہڑی کینال زندہ نکال لیا گیا ہے ،پولیس نے لاش کو تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کردیا ہے ۔