ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں‘ عذرا پیچوہو

Apr 06, 2022


نواب شاہ (نامہ نگار)قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 43 ویں برسی پیپلز سیکریٹریٹ میں منائی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ،سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار ،ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری،ایم پی اے غلام قادر چانڈیو ،ایم پی اے قاسم سومرو،ضلعی صدر پی پی علی اکبر جمالی ،نور نواززرداری،خان بہادر بھٹی ،سید عاطف زیدی ودیگر رہنمائوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر راج کرنے والا ایک عظیم لیڈر ہے جس نے اپنی زندگی میں عوام کی بھلائی اور ان کی خوشحالی کیلئے بہت کام کیا ،انہوں نے روزگار کے مواقع پیدا کئے ،غریب کو رہنے کیلئے گھر اور پیٹ بھرنے کیلئے روٹی مہیا ںکی یہی وجہ ہے کہ آج بھی ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے ،4اپریل کو ملک کے آئین کی پائمالی کرتے ہوئے عوامی لیڈر کو بے گناہ تختہ دار پر لٹکاکر قتل کیا گیا ،یہ دن پاکستان بھر کی عوام یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے ۔

مزیدخبریں