ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں کی جانب سے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے نجی کلینکس پر چھاپے مار کر ان کو بلاوجہ ہراساں کرنے کیخلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیمیں بلاوجہ ڈاکٹروں کو ہراساں کر رہی ہیں نشتر روڈ پر واقع ایف سی پی ایس کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کے نجی کلینکس کو سیل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس حوالے سے پی ایم اے کے وفد نے گزشتہ روز ہی ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر صدیق ثاقب سے ملاقات کی اور انہیں تحفظات سے آگاہ کیا وفد نے کہا کہ جب تک ہیلتھ کیئر کمیشن ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاون نہیں کرتا اور قانون کے مطابق کاروائیاں عمل میں نہیں لاتا تب تک ضلع ملتان کا کوئی ڈاکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹریشن نہیں کروائے گا اس موقع پر وفد میں ڈاکٹر طارق وقار ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر شیخ عبد الخالق ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر اور دیگر ہمراہ تھے۔
کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کے نجی کلینکس پر چھاپوں کیخلاف پی ایم اے کا احتجاج
Apr 06, 2022