ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے 130 سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھرتی پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت کنٹریکٹ بنیادوں پر کی جائے گی۔60 سے زائد میڈیکل آفیسرز اور 70 سے زائد نرسیں بھرتی کی جائیں گی۔