اپوزیشن سرپرائز کے صدمے میں ‘ سمجھ نہیں آ رہی کیا ہوا: عمران پرویز 


خانیوال( خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر مہر عمران پرویز دھول نے کہا کہ اپوزیشن کپتان کے سرپرائز کے گہرے صدمے میں ہے انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا ہوا، کیسے ہوا عمران خان کی طرف سے عام انتخابات کا سن کر ذاتی مفادات کے گرد جمع ہونے والی اپوزیشن چکرا گئی ہے عمران خان کے خلاف متحد ہونے والی اپوزیشن انتخابات میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی کارکن رابطہ مہم تیز کریں پاکستان تحریک انصاف اپنے اصولی موقف کی بنیاد پر دو تہائی اکثریت اور اعلیٰ شان کے ساتھ دوبارہ آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن