ملک کسی بھی صورت نئی آزمائشوں کا متحمل نہیں: ندیم ممتاز

Apr 06, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آئین و قانون کی مدد سے موجودہ سیاسی بحران کو حل کیا جائے کیونکہ ملک کسی صورت بھی نئی آزمائشوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، صدر مملکت کو وزیر اعظم کی درخواست پر قانونی مشاورت حاصل کرنے کی بجائے فوری طور پر قومی اسمبلی کو تحلیل نہیں کرنا چاہیے تھااس سے جمہوری اقدار کو ٹھیس پہنچی ہے، ماضی کی حکومتوں نے پہلے ہی اپنی تجربہ کاری کی وجہ سے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے ساتھ عوام کو درپیش مسائل خطرناک حد تک بڑھا دئیے ہیں، اب سپریم کورٹ آف پاکستان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی اسمبلی تحلیل پر از خود نوٹس کو بروقت نمٹا کر ملک میں جو سیاسی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے اس کا خاتمہ یقینی بنائے تاکہ ملکی سلامتی داؤ پر لگانے کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے۔ان خیالات کا اظہار موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں