لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی این اے 75ڈسکہ کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے یو ٹرن لینے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے اس کا تو سب کو ان کی عملی سیاست سے علم ہو گیا تھا مگر وہ ایک غیر جمہوری اور غیر آئینی کام بھی کرسکتے ہیں اس کا کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا انہوں نے خود کو ایک سول ڈکٹیٹر ثابت کردیا ہے ۔