پنجاب میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں،ٹویٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ خاتون اول بشری بی بی اور ان کی دوست فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ علیم خان، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔
منی لانڈرنگ اور کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے کہ جب سیاسی میدان میں مات کھائیں تو بلیک میلنگ کے لیے اپنے حریفوں اور اداروں پر بے سروپا الزامات لگانے لگ جاتے ہیں
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 6, 2022
سیاسی میدان میں شکست خوردہ عناصر بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر اپنی خفت نہیں چھپا سکتے