عمران خان اس ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کر رہے ہیں، فیصل جاوید

 دنیا ان قوموں کی عزت کرتی ہے جو اپنے پیروں پر کھڑے ہوتی ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ ہوگی جس میں مشین کے سامنے ووٹر کھڑا ہوگا،جہاں ایک طرف کانپیں ٹانگنے کا نشان ہوگا اور ایک بلے کا نشان ہوگا، رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور اس کی کی عوام کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان 3 ماہ بعد پھر سے اس ملک کو پاوں پر کھڑا کریں گے کیونکہ دنیا ان قوموں کی عزت کرتی ہے جو اپنے پیروں پر کھڑے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ ہوگی جس میں مشین کے سامنے ووٹر کھڑا ہوگا جہاں ایک طرف کانپیں ٹانگنے کا نشان ہوگا اور ایک بلے کا نشان ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دنیا میں امن کے سفیر ہیں جس کی بنا پر امریکہ نے خود درخواست کی تھی عمران خان سے کہ امریکہ اور افغانستان کے مابین ثالثی کا کردار ادا کریں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے جبکہ شہباز شریف نے قوم کو بھکاری کہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن