لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مہنگائی کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے باہر جا کر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ میں کھانا کم کر دیا۔ گیلپ پاکستان نے عوامی آراءپر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس میں ان سے موجودہ حالات میں گھر کے کھانے اور باہر جا کر ہوٹل پر کھانے سے متعلق پوچھا گیا۔ سروے کے مطابق 89 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کے باعث ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں جانا کم کر دیا ہے۔ اکثریت نے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ گھر پر کھانا کھانے کو ترجیح دی۔ گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 9 فیصد نے پہلے کی طرح ہی ہوٹلوں کا رخ کیا اور مہنگائی سے کوئی فرق نہ آنے کا کہا۔