کراچی (کامرس رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا۔ جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوکر 287.85 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھا¶ 295 روپے ہے۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے سونے کی مقامی قیمتیں بھی روز تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھونے لگ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کے اضافے سے 2023 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 روپے اور 2142 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔ اس کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 217000 روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔
ڈالر