پاکستان جنوبی ایشیا میں مہنگا ترین ملک ہے: ایشیائی ترقیاتی بنک 


 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں سب سے مہنگا ملک قرار دے دیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سری لنکا 24.4 فیصد کے ساتھ مہنگائی کے اعتبار سے دوسرے جبکہ افغانستان 13.8 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی ایشا میں چوتھا مہنگا ملک بنگلہ دیش ہے جہاں مہنگائی کی شرح 8.7فیصد جبکہ بھارت میں رواں سال مہنگائی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیپال میں مہنگائی 7.4فیصد، بھوٹان میں 5.5 اور مالدیپ میں 4.5 فیصد رہے گی۔ ایشائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 0.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...