جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر بیٹوں نے وکیل کیخلاف  60 کروڑ ہر جانے کا دعویٰ کر دیا 


لاہور (خبر نگار) سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میںریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں داﺅد کے خلاف ہتک عزت کے دو دعوے دائر کر دیئے گئے ہیں۔ مجاز عدالت میں جسٹس مظاہر نقوی کے بیٹوں مرتضیٰ نقوی اور مصطفی نقوی کی طرف سے دائر کئے گئے ہیں میاں داﺅد کو 19اپریل کیلئے پیشی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کسی جج کے ٹیکس معاملات پر جوڈیشل ریفرنس دائر نہیںہو سکتا میاں داﺅد ایڈووکیٹ نے ریفرنس میںہماری فیملی پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میاں داﺅد ایڈووکیٹ کو سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانے سے منع کیا جائے اور تیس تیس کروڑ ہرجانہ کی ڈگریاں جاری کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...