سٹاک ہوم (نیٹ نیوز) سوئیڈن کی عدالت نے قرآن پاک نذرآتش کرنے پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دی دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے اسلامو فوبیا کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآن پاک نذر آتش کی مذموم حرکت کے خلاف احتجاج کرنے والے 5 مسلمانوں کو ایسے ناپاک مظاہروں پر مبینہ طور پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا۔ جنوری میں سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارتخانہ کے باہر قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کے واقعے پراسلامی دنیا میں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی ہفتے تک احتجاج کیا گیا تھا۔ سوئیڈش مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا اور سویڈن کی نیٹو رکنیت کی کوشش کو روک دیا گیا تھا۔