ملتان( خبر نگار خصوصی) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نظریہ ضرورت دفن ہوگیا ہے پنجاب اور کے پی کے میں بھی الیکشن کے بعد ملک میں استحکام آئے گا معیشت پر توجہ مرکوز ہوگی چونگی نمبر 9 پر اظہار تشکر کے لیے جمع ہونے والے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا پڑھا لکھا طبقہ مستقبل بارے فکر مند ہے ملک سے سات سے آٹھ لاکھ ملک چھوڑ گئے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان اصولی طور پر چٹان کی طرح کھڑے ہوگئے ہیں پی ڈی ایم کی حکومت میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ورکرز عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں
نظریہ ضرورت دفن ہوگیا‘ الیکشن سے معاشی استحکام آئیگا: شاہ محمود
Apr 06, 2023