ڈیفالٹر 3 بھائی بہنوں کی جائیدادیں 10 اپریل کو نیلام کرنے کا حکم 


لاہور(خبرنگار)بنکنگ عدالت نے ڈیفالٹر 3 بھائی بہنوں کی جائیدادیں 10 اپریل کو نیلامی کا حکم دے دیا ہے۔ بنکنگ عدالت نمبر 5 کے جج نے بنک الفلاح کی درخواست پر جائیداد نیلامی کا حکم دیا۔ دوران کیس کی سماعت میں بنک الفلاح کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ شہری محمد صدیق نے کاروبار کیلئے اڑھائی کروڑ سے زائد قرض حاصل کیا۔ عارف، صائمہ وحید اور عبدالوحید انٹرنیشنل نے قرض کیلئے گارنٹی دی تھی ۔


‘ قرض کیلئے موضع بیلا بستی رام میں واقع 17مرلے سے زائد کی جائیداد رہن رکھوائی گئی‘ قرض کی عدم ادائیگی پر عبدالوحید انٹرنیشنل سمیت دیگر کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔ عدالت سے ڈیفالٹرز کیخلاف 2 کروڑ 71 لاکھ 6 ہزار کی ڈگری جاری ہو چکی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ رقم کی ریکوری کیلئے رہن شدہ جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالتی حکم پر کورٹ آکشنر کاشف محمود اور ندیم ارشاد ایڈووکیٹ نے نیلامی کا شیڈول پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن