خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے  میں واضح تبدیلی آئےگی:سی ٹی او

Apr 06, 2023


لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ملٹی نیشنل کمپنی کے تعاون سے رائیڈ فار چینج پروگرام کا آغاز کردیا‘ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں طالبات کو فری بائیک رائیڈ ٹریننگ کورس کروایا جارہا ہے۔فری لرنر پرمٹ جاری کئے جارہے ہیں۔لمز یونیورسٹی میں 500 سے زائد لڑکیوں کو بائیک رائیڈ بارے بریفنگ دی گئی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئےگی۔وویمن آن ویلز پروجیکٹ کامقصد خواتین کوزیادہ پراعتماد اور خود مختار بنانا ہے۔معاشرتی اورسماجی ترقی کےلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کاکرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس کا مناواں لائنز میں ڈرائیونگ سکولز بھی قائم ہے۔خواتین کی کار،موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دی جاتی ہے جبکہ کورس کے اختتام پر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کئے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں