سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ‘ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا میں جھڑپ 


لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور کامران عادل کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کا اضافی چارج دےدیاہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سہیل اخترسکھیرا بیماری کے باعث رخصت ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سہیل سکھیرا میں چند روز قبل کرائم میٹنگ میں سخت جملوں کا تبادلہ ہواتھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے ناروا سلوک پر آفس آنا چھوڑ دیا ہے۔آئی جی پنجاب بھی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سہیل اختر سکھیرا کو منا نہ سکے اورآئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کا چارج ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کامران عادل کو دےدیا ہے اوراس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...