سیاحت ، صحت کا گہرا تعلق، بریسٹ کینسر پر شعور اجاگر ہوگا:پروفیسر الفرید ظفر 

لاہور(نیوز رپورٹر) خواتین میں چھاتی کا سرطان صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کا بڑھتا ہوا سنجیدہ مسئلہ ہے۔ بین الاقوامی سیاحت کے ذریعے بریسٹ کینسر کے بارے میں آگہی اور شعور بیدار کرنا انتہائی خوش آئند امر ہے۔ برطانیہ سے آنے والے کارواں کے پلیٹ فارم سے اس عظیم مقصد کیلئے فنڈ ریزنگ بلا شبہ کم وسائل رکھنے والی خواتین کی زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے برطانیہ سے 11 ملکوں کو بذریعہ سڑک سفر طے کرنے والے کارواں کا لاہور جنرل ہسپتال میں استقبال اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور صحت کا گہرا تعلق ہے۔ اس اقدام سے بریسٹ کینسر بارے شعور اجاگر ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن