قومی اسمبلی کے اجلاس میں روحیل اصغر کی بات پر سپیکر راجہ پرویز اشرف نے شعر کے انداز میں جواب دیا جس سے ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ روحیل اصغر نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ جو سوال پوچھنے والا ممبر نہیں آیا اس کا سوال کوئی اور رکن پوچھ لے۔ انہوں نے سپیکر سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اجازت دے دیں گے کہ کوئی رکن نہیں تو اس کی جگہ دوسرا رکن سوال پوچھ لے؟۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آپ کی بات میں وزن ہے مگر سوال پوچھنے والے کو ایوان میں آنا چاہیے۔ سوال پوچھنے والے کو سوال کا پس منظر پتہ ہوتا ہے۔ انہوں نے شعر کے انداز میں کہا کہ” میں سوال ہوں کسی اور کا مجھے پوچھتا کوئی اور ہے“۔ سپیکر کی بات پر ایوان میں قہقہے گونجنے لگے۔ پارلیمانی سیکرٹری آغا رفیع اللہ نے کہا کہ حکومت نے25 ہزار روپے کم سے کم اجرت مقرر کر رکھی ہے، مگر پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں ملازمین کو 18ہزار روپے ماہانہ اجرت مل رہی ہے۔
پارلیمنٹ کی ڈائری