لاہور (نیوز رپورٹر) سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹورز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین میاں محمد زاہد نے کہا ہے کہ مہنگائی‘ بیروزگاری اور معیشت کی زبوں حالی نے متوسط اور غریب طبقہ کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے دکانیں جلد بند کروانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دکانداروں کو عید تک 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ سپریم کورٹ کا الیکشنوں کے حوالے سے فیصلہ آئین کے تحفظ کا عملی مظاہرہ ہے۔ بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے 23 کروڑ عوام سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کے دباﺅ کو خاطر میں لائے بغیر آئین کے مطابق فیصلہ سنانے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے ملک میں جاری بے یقینی اور مایوسی کی کیفیت سے نجات ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر طارق حنیف کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ میاں زاہد نے سمال ٹریڈرز اینڈ جنرل سٹور ایسوسی ایشن میں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرنے والے رہنماﺅں کو اپنے اپنے علاقوں میں کام کی رفتار تیز کرنے اور میٹنگز ارینج کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔