کپتان کی مشاورت سے ٹیم بنائی، کسی کو کھلانا بابر اعظم کا کام: ہارون رشید

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کی سلیکشن کپتان بابر اعظم کی مشاورت سے ہوئی ہے۔ تین میگا ایونٹ ایشیاکپ، ورلڈکپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ آئندہ برس ہونا ہیں، اس کے مطابق کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس وقت کم ہے،کوچنگ سٹاف ایک آدھے ہفتے میں فائنل ہو جائیگا۔ حارث سہیل غیر معمولی لیفٹ ہینڈر بیٹر ہے، ایشیا کنڈیشنز میں اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ بابراعظم ہمارا کپتان ، مکمل مشاورت اور ہر کھلاڑی پر بات ہوئی ہے،  بابر سے دو تین ملاقاتیں ہوئیں،کسی کی سلیکشن پر اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، اب بار اعظم پر انحصار ہے کہ کس کو کھلاتے ہیں اور کس کو نہیں۔  اعظم خان کو خود بھی دیکھنا ہے کہ کون سی کمزوری ہے اور اس پر کام کرکے واپس آنا ہے۔ جو کھلاڑی ڈراپ ہو جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کا کم بیک نہیں ہو گا۔ اب ہر کھلاڑی کہیں بھی بیٹنگ کرسکتا ہے، کسی کا کوئی مخصوص نمبر نہیں ہے، ہمارے پاس ایشیا کپ سے قبل 8 ون ڈے میچز ہیں،ان 8 ون ڈے میچز میں بہت کچھ دیکھنا ہے،ہم نے ون ڈے میچز بہت کم کھیلے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کے ٹورز کریں۔ عامر جمال کو پاکستان شاہینز میں شامل کیا گیا ہے، ہم نے تیس پینتیس کھلاڑیوں کو ذہن میں رکھا ہوا ہے، ان میں سے کئی کھلاڑی پاکستان شاہینز کے ساتھ جا رہے ہیں۔ شاداب خان بہت کم کرکٹ کھیلا ہے، اس کو موقع دینا بنتا ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف اچھا مقابلہ ہوگا، میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں سمجھتا، ہمارے ہاں ہار جیت پر زیادہ ایشو ہوتے ہیں، دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، کوئی ٹیم ہارنے کیلئے میدان میں نہیں اترتی۔ سلیکشن کمیٹی کیوں کسی کھلاڑی سے رابطہ کرے گی؟ سب کیلئے دروازے کھلے ہیں، لیگز میں اگر کھیلتے ہیں تو وہاں اچھا کریں اور جگہ بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن