پیساڈینا، کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے اوائل میں کئی خلائی پتھر یا شہابئے زمین کے قریب سے گزریں گے جن میں ایف زیڈ تھری 2023 بہت مشہور ہے جس کی جسامت 150 فٹ کے لگ بھگ ہے۔ایف زیڈ تھری 67656 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین سے 42 لاکھ کلومیٹر کی دوری سے گزرے گا جو کائناتی لحاظ سے بہت زیادہ فاصلہ نہیں۔