قصور؍ الہ آباد (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواحی علاقہ جھنڈ والا کے قریب راہزنی کی واردات میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دیہاتی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو ڈاکوئوں کو دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کر پکڑ لیا اور خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مبینہ طور پر ایک ڈاکو کو بھگا دیا۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں اور دیہاتیوں کا آمنا سامنا ہوا اور الہ آباد کا رہائشی ہدایت اللہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ دیہاتیوں نے تعاقب کر کے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔ عوام نے ڈاکوؤں کو مار مار کر خوب درگت بنا ڈالی۔ چونیاں دو ڈاکوؤں کی گرفتاری کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے جبکہ پولیس ایک ڈاکو کی گرفتاری کا دعویٰ کر رہی ہے۔ پولیس تھانہ صدر کے اے ایس آئی محمود اور کانسٹیبل محمد علی نے ایک ڈاکو کو مبینہ طور پر بھگا دیا۔
الہ آباد: ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک دیہاتی جاں بحق، 2 ملزم پکڑے گئے، درگت
Apr 06, 2023