اسلام آباد (نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے میں بھرتی ہونے والے ملازمین سے تنخواہوں کی ریکوری کا عمل روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کمیٹی نے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین سے تنخواہوں سمیت دیگر ادا کی جانے والی مراعات واپس لینے کی ہدایات جاری کی گئی تھی مگر ان ملازمین کی جانب سے درخواست پر یہ ہدایت واپس لی جاتی ہے۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مختار نے کہا کہ جعلی ڈگریوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین سے ریکوری ہونی چاہیے۔ اگر ہم نے آج ان کو چھوڑ دیا تو یہ ایک مثال بن جائے گی۔ چیئرمین کمیٹی نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ 44ارب روپے کی نادہندہ کمپنی بائیکو جس نے اپنا نام تبدیل کر کیسنر جی رکھ لیا ہے سے فوری ریکوری کی جائے۔
جعلی ڈگریوں پر پی آئی اے میں بھرتی ملازمین سے تنخواہوں کی ریکوری روکنے کی ہدایت
Apr 06, 2023