سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ سے شاندار رد عمل اور تعریفی تبصرے حاصل کرلیے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک معصوم بچے نے اللہ سے اپنی محبت کا اظہار شاندار طریقہ سے خانہ کعبہ کو چھو کر کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکار کی جانب سے بچے سے شفقت اورنرمی کے سلوک کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔حرم مکی میں آنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ بیت اللہ شریف کو چھو لے تاہم اس کے لیے موقع ہر وقت دستیاب نہیں ہوتا۔ مطاف میں موجود ایک بچے نے اپنے رب کی محبت میں خانہ کعبہ کو اس وقت چھونے کی کوشش کری ڈالی جب مسجد میں نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوگئی تھی۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچہ اچانک بے ساختہ انداز میں خانہ کعبہ کی طرف دوڑا۔ اس موقع پر سکیورٹی گارڈ نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اجازت بھی دے دی اور بچہ خوشی سے خانہ کعبہ کو لمس کرکے واپس آگیا۔سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو کلپ سے شاندار رد عمل اور تعریفی تبصرے حاصل کرلیے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک معصوم بچے نے اللہ سے اپنی محبت کا اظہار شاندار طریقہ سے خانہ کعبہ کو چھو کر کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی اہلکار کی جانب سے بچے سے شفقت اورنرمی کے سلوک کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔حرم مکی میں آنے والے ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ بیت اللہ شریف کو چھو لے تاہم اس کے لیے موقع ہر وقت دستیاب نہیں ہوتا۔ مطاف میں موجود ایک بچے نے اپنے رب کی محبت میں خانہ کعبہ کو اس وقت چھونے کی کوشش کری ڈالی جب مسجد میں نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوگئی تھی۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم بچہ اچانک بے ساختہ انداز میں خانہ کعبہ کی طرف دوڑا۔ اس موقع پر سکیورٹی گارڈ نے انتہائی شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اجازت بھی دے دی اور بچہ خوشی سے خانہ کعبہ کو لمس کرکے واپس آگیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متحرک افراد نے اس منظر کو خوبصورت اور شاندار قرار دیا اور کہا کہ ضیوف الرحمن کی خدمت میں شریک سکیورٹی اہلکاروں نے انتہائی شاندار مثالیں قائم کی ہیں۔ اور یہی بات مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں پیش آنے والے اس بچے کے واقعہ میں بھی ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی۔صارفین نے کہا المسجد الحرام میں تعینات گارڈ نہ صرف زائرین کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ اس دوران وہ آنے والوں کی مختلف طریقوں سے مدد اور رہنمائی کرکے تعریفی کلمات اوردعائیں بھی سمیٹ لیتے ہیں