ایس ای سی پی کی نان بینکنگ فنانس کمپنیز اینڈ نوٹیفائیڈ اینٹیٹیز ریگولیشنز 2008 میں ترامیم کی تجویز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نان بینکنگ فنانس سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کوفروغ دینے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے ،کاروبار ی آسانیوں کی فراہمی کے پیش نظر نان بینکنگ فنانس کمپنیز اینڈ نوٹیفائیڈ اینٹیٹیز ریگولیشنز 2008 میں ترامیم تجویز کر دی ہیں ۔ ترامیم کا مسودہ عوامی مشاورت کیلئے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شا ئع کر دیا گیا ہے۔ایس ای سی پی کی جانب سے  ڈیجیٹل فنڈ مینجمنٹ، ڈیجیٹل  قرضوں کی فراہمی اور ڈیجیٹل ٹرسٹی خدمات متعارف کرانے  سے متعلق دفعات  تجویز کی گئیں ہیں۔ مجوزہ ترامیم میں ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے یونٹ ہولڈرز کو فوری طور پر اکاؤنٹ کی ایکٹیویٹی  بارے میں مطلع کرنے اور صارفین  کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے لیے شرائط و ضوابط تجویز کیے گئے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن