پاکستان کی چین کو ٹی شرٹ کی برآمد ات میں 106 فیصد اضافہ

Apr 06, 2023

 شنگھائی (آئی این پی) رواں سال  کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی چین کو ٹی شرٹ کی برآمد ات کے پہلے 2 ماہ میں 106 فیصد اضافہ کیساتھ 5.53 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ 2022 میں پاکستان کی چین کو مرد انہ ملبوسات کی برآمدات میں تقریباً 33 فیصد اضافہ ہوا،مستقبل قریب میں، چینی معیار کے مطابق تیار کردہ مزید کپڑے اور ملبوسات چین اور دنیا بھر میں برآمد کیے جاسکیں گے۔ایک 38 سالہ پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کے چائنہ آپریشنز کے سربراہ عثمان سعید نے کہا پاکستان 40 سے 50 سالوں سے چین کو کاٹن اور یارن برآمد کر رہا ہے اور ہم فیبرکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ شنگھائی میں منعقدہ انٹر ٹیکسٹائل ایکسپو میں کہا کہ بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش نے پاکستانی مصنوعات کی نمائش کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ 

مزیدخبریں