سٹاک ایکسچینج: 100انڈیکس میں اضافہ، سرمائے کا حجم 6ہزار 57ارب روپے ہوگیا

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔100انڈیکس میں29 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،تاہم تیزی کے باوجود مارکیٹ سرمایہ میں5ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے میں انتخانات کے حوالے سے فیصلہ ،شرح سود میں اضافہ اور حکومت کی جانب سے عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروںمیںتشویش پائی جاتی ہے اور سرمایہ کار مارکیٹ میںکوئی بھی بڑی لیڈ لینے سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔،گزشتہ روز 100انڈیکس 29پوائنٹس اضافہ سے 717پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔30انڈیکس 10پوائنٹس اضافہ سے 14761اور آل شیئرز انڈیکس 10پوائنٹس کمی سے 26220پوائنٹس پر بند ہوا،تیزی کے باوجود مارکیٹ کے سرمایہ میں5ارب روپے کی کمی دیکھی گئی ،جس کے بعد مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ کا حجم60کھرب62ارب روپے کی سطح سے گر کر 60کھرب57ارب روپے کی سطح پر آگیا،حصص کی کاروباری مالی گزشتہ روز 2ارب روپے رہی جبکہ منگل کو بھی 2 ارب روپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا تھا،گزشتہ روز مجموعی طور پر 306کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا ،جس میںسے136کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،140کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور30کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاستحکام دیکھا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن