فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان میں موبائل فون بنانے والی تمام کمپنیاں بند، زیادہ تر کمپنیوں نے ملازمین کو فارغ کر دیا، 3 غیر ملکی کمپنیوں سمیت ملک کی تقریباً تمام 30 موبائل فون کمپنیوں کی پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا تباہ کن معاشی بحران موبائل فون انڈسٹری کو بھی نگل گیا۔ رپورٹس کے مطابق ملک میں موبائل فون تیار کرنے والے غیر ملکی برانڈ کے 3 یونٹس سمیت ملک کے تقریباً تمام 30 موبائل فون اسمبلی یونٹس اب بند ہو چکے۔ موبائل مینوفیکچررز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں کے سبب ان کے پاس خام مال ختم ہو گیا ہے، جس سے تقریباً 20 ہزار ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر کمپنیوں نے ملازمین کو اپریل کی تنخواہوں کا نصف ایڈوانس ادا کرنے کے بعد فارغ کر دیا ہے۔
پاکستان میں موبائل فون بنانے والی تمام کمپنیاں بند،ملازمین فارغ
Apr 06, 2023