عرب لیگ نے القدس کے دفاع کے لیے سفارتی مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصی میں حملوں کے خلاف عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں رمضان المبارک میں اسرائیل کے مسجدِ اقصی پر حملے اور اس کی حرمت کو پامال کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس کے حوالے سے عرب لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجدِ اقصی میں اسرائیلی فوجی کا اقدام انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔عرب لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تازہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے اس حوالے سے اجلاس جاری رہے گا۔