مایہ ناز بلے باز ورلڈکپ سے بھی باہر۔

کیوی بلے باز کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود نیوزی لینڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ٹویٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو گھٹنے کی سرجری کروانا ہوگی۔ منگل کو کیے جانے والے اسکین کی رپورٹ کے مطابق اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آئی پی ایل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کا کروسیٹ لگمنٹ پھٹ گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کین ولیمسن کا انڈیا میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل اب فِٹ ہونے کا امکان نہیں ہے جس کے باعث وہ قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن