اگرہمت ہے تو ججز کیخلاف ریفرنس لائیں : شیخ رشیداحمد

Apr 06, 2023 | 12:20

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ الیکشن کاشیڈول آگیا ، اگرہمت ہے تو 3 ججز کیخلاف ریفرنس لائیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ اسمبلی قرارداد پاس کرنے جارہی ہے ، قومی اسمبلی میں صرف 5 ارکان بیٹھے تھے اور قومی اسمبلی بھی سپریم کورٹ کے ماتحت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئین وقانون کے تابع ہیں یہ الیکشن میں جانے،عوام کوشکل دکھانے کے قابل نہیں الیکشن کاشیڈول آگیا ہے، اگرہمت ہے تو 3 ججز کیخلاف ریفرنس لائیں جبکہ مریم نواز،بلاول بھٹوریفرنس لاناچاہتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ان کی پارٹی کے لوگ ریفرنس لانانہیں چاہتے پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور ن لیگ کے علاوہ کسی نے کا غذات جمع نہیں کرائے۔انہوں نے کہا کہ 13 میں سے10 پارٹیزکے پاس امیدوارہی نہیں، حکومت کی بے وقوفیوں سے عمران خان مزیدمقبول ہوگیا اورملک میں الیکشن کی تیاری ہے، حکومت فراری ہے۔

مزیدخبریں