صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

Apr 06, 2023 | 12:50

صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ ظلم قرار دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ "افسوس کہ اسرائیل نے مذہبی مقامات کے تقدس سمیت انسانیت کے کسی بھی اصول کا خیال نہیں رکھا۔"ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ "عالمی برادری پرامن عبادت گزاروں کے خلاف اس وحشیانہ اور غیر انسانی فعل کی مذمت کرے۔"اس سے پہلے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملے کی بھی شدید مذمت کی ہے۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا یہ وحشیانہ حملہ ماہ رمضان کے تقدس کی پامالی ہے۔

مزیدخبریں