ماہِ رمضان میں بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آرہی. آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کی ایک بڑی تعداد پریشانی میں مبتلا ہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ رمضان کے مہینے میں پشاور کے شہریوں کیلئے دالوں کاحصول بھی مشکل ہوگیا ہے۔چنے کی دال میں 20 روپے اضافہ ہوگیا. 260 روپے کلو فروخت ہونے لگی، 270 روپے کلو والا چاول بھی 70 روپے اضافے سے 340 روپے پر پہنچ گیا جبکہ فی کلو لوبیا 380 روپے کلو میں دستیاب ہے۔شہری جو کہ گوشت اور چکن کی بڑھتی قیمتوں سے پہلے ہی پریشان تھے اب دالوں کی قیمتیں بڑھنے سے مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کارروائیوں کے باوجود گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے، رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اس بار سستے بازار بھی قائم نہیں ہوسکے۔