فیشن برانڈ ایل وی ایم ایچ کے چیئرمین اور سی ای او اور دنیا کے امیر ترین آدمی برنارڈ ارنالٹ کی دولت 200 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی، ان کی دولت میں اضافہ کمپنی کے حصص کے ریکارڈ بلندی پر پہنچنے کے باعث ہوا ہے۔ وہ ذاتی دولت کی اتنی بلندیوں تک پہنچنے والے تیسرے شخص بن گئے ہیں ۔ ان سے قبل یہ سنگ میل ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے عبور کیا تھا، تاہم ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث دونوں کی دولت کم ہوگئی۔