لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ ٹیپا انفورسمنٹ ونگ نے گزشتہ روز ایم ایم عالم روڈ اور غالب روڈ، گلبرگ میں غیرقانونی سائن بورڈز اور پارکنگ قوانین کے خلاف ورزی پرکارروائی کی۔ٹیپا عملے نے آپریشن کے دوران 67 سے زائد املاک سے غیرقانونی سائن بورڈز ہٹا دیئے۔ٹیپا عملے نے آپریشن کے دوران پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 7 املاک کو سربمہربھی کر دیا۔
ٹیپا کاآپریشن :67 سے زائد غیرقانونی سائن بورڈز کا خاتمہ ،پارکنگ کی خلاف ورزی پر 7 املاک سربمہر
Apr 06, 2024