صنفی تشدد کیس مینجمنٹ پر 5 روزہ ٹریننگ کا آخری سیشن 

لاہور(لیڈی رپورٹر ) محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے زیر اہتمام اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ اور روزن کے تعاون سے صنفی تشدد کیس مینجمنٹ پر 5 روزہ ٹریننگ کے آخری سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں تربیتی سیشن کے آخری روز سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب اقبال حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹریننگ کے آخری مرحلے میں صوبائی سیکرٹری نے شرکاء سے ان کے تربیتی تجربات کے بارے میں استفسار کیا۔ سوالات کا جواب دیتے ہوئے شرکاء نے 5 روز میں سیکھی گئی چیزوں پر روشنی ڈالی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...