لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا عالمی یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر پیغام مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آج یوم القدس کے موقع پر صہیونی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے اور اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔ گزشتہ 7 دہائیوں سے اسرائیل فلسطین اور بیت المقدس پر ناجائز اور غیر قانونی طور پر قابض ہے اور اپنے اس غاصبے کو قائم رکھنے کیلئے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کرتا آرہا ہے۔دریں اثناء خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کی عوام کو ایئر ایمبولینس سروس کی سہولت کے منصوبے کا جائزہ لینے محکمہ ایمرجنسی سروسز ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا۔اس موقع پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کیڈٹس ہوسٹل اور منیجرز ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے وزیر صحت کو ایئر ایمبولینس سروس اور سروس ڈیلیوری بارے بریفنگ دی۔ جبکہ صوبائی وزیر صحت نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں نماز تراویح میں تکمیل قرآن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سابق نگران وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی شرکت کی۔تقریب کا انعقاد صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی جانب سے کیا گیا۔
پوری قوم صہیونی جارحیت ، ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے:خواجہ سلمان رفیق
Apr 06, 2024