حمزہ شہباز کی اسرار شاہ کے بھائی وفات پرتعزیت ،ن لیگ معیشت ٹھیک کریگی:سابق وزیراعلیٰ

لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق وائس چیئرمین اسرار شاہ کے گھر مصری شاہ ان کے بھائی کی تعزیت کے لیے گئے۔ بعد از فاتحہ و دعائے مغفرت حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے۔ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو۔ مسلم لیگ ن دیگر سیاسی جماعتیں کے ساتھ مل کر معیشت کو ٹھیک کرے گی۔ معیشت کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے جہاں عوام کو خوشحالی ملے گی۔عزت خدمت کی سیاست سے ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن