کابل( نوائے وقت رپورٹ ) افغان صوبہ قندوز کے ضلع کلباد میں 66 کلومیٹر طویل نہر شاہراہوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔کینال ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ مولوی عبدالحکیم حاجی حکمت نے بتایا کہ اس نہر کے لیے حفاظتی دیواروں اور بیریئر گیٹس کی تعمیر پر 20 لاکھ افغانی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نہر سے 2000 ایکڑ زرعی زمین کو سیراب کیا جا سکے گا۔اس وقت تخار اور بدخشاں میں دریائے آمو کے کنارے مضبوط بنانے پر کام جاری ہے، اب تک اس منصوبے کا 55 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اور اس پر 400 ملین افغانی خرچ ہو چکے ہیں۔
صوبہ قندوز ، 66 کلومیٹر طویل نہر شاہراہوں کی صفائی کا کام مکمل
Apr 06, 2024